کھٹانہ نے مقتول اوتار سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انصاف کی یقین دہانی کرائی

0
52

کہاقصورواروں کو اس گھناؤنے جرم کی مثالی سزا ضرور ملے گی اور پولیس پر عوام کا اعتماد برقرار رہے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، غلام علی کھٹانہ نے منگل کو متوفی ایس اوتار سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو حال ہی میں جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں زمینی تنازعہ کے معاملے میں قتل کردئے گئے تھے۔کھٹانہ نے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی تسکین اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کی دعا کی۔انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کو اس گھناؤنے جرم کی مثالی سزا ضرور ملے گی اور قانون نافذ کرنے والی پولیس پر عوام کا اعتماد برقرار رہے گا۔
بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کرنی چاہئے کہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو اور زمین پر قبضہ کرنے والوں کے مافیا کے ساتھ دوسرے مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت کے لیے جانی جاتی ہے اور ان پولیس اہلکاروں نے ہماری سرزمین سے جرائم کو ختم کرنے کے علاوہ ریاست میں دہشت گردی سے نمٹنے میں بہت کچھ کیا ہے۔
کھٹانہ نے مقتول اوتار سنگھ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ایک انسان کا قتل اس کے تمام زیر کفالت افراد کو بے حساب پریشانیوں اور مصائب میں ڈال دیتا ہے۔‘‘اس موقع پر موجود لوگوں میں جموں شہر کے سابق میئر راجندر شرما، جے ایم سی کونسلر، انیل کمار اور سماجی کارکن جگجیت سنگھ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا