ملک کی تعلیمی وسماجی خدمات میں کالی کٹ مرکز کا اہم رول

0
75

کالی کٹ میں مرکز کے 47ویں یوم تاسیس سے شیخ ابوبکر احمد کا خطاب، ملک بھر میں کیرالاماڈل ایجوکیشن کا فروغ
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
جنوبی ہندکا لی کٹ کیرالا کی عظیم دینی وعصری اسلا می دانشگاہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ اپنے تاسیس کے ۷۴ویں تعلیمی فصل بہار منارہا ہے۔جامعہ مرکز کا قیام آج سے 47سال قبل 18/اپریل 1978 میں صرف ۵۲/یتیم بچوں سے ہوا تھا۔مختصر اور قلیل مدت میں بھارت کی ۳۲ریاستوں بشمول یونین ٹریٹر علاقوں دینی وعصری تعلیم اور ملک وملت کے تئیں فلاحی وسماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔آج یہاں دیوان میڈیا ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ مرکز کا تعلیمی،سماجی،فلاحی وثقافی نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کیرالا ماڈل ایجوکیشن کو ملک بھر میں عام کیا جائے۔ شیخ نے کہاکہ ہم نے ۳۲ ریاستوں میں مکمل کامیابی کے ساتھ دینی وعصری تعلیم وسماجی فلاح وبہبود کے تئیں سینکڑوں سینٹر قائم کئے جاچکے ہیں۔آج لاکھوں افراد مرکز کی خدمات سے مستفیض ہوئے ہیں۔ ہزاوں کی تعداد میں ثقافی علما ملک وبیرون ممالک میں اہم خدمات نجام دے رہے ہیں۔شیخ نے کہاکہ کی ملک کی تعلیمی وسماجی خدمات کے فروغ میں جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کا اہم رول ہے۔واضح ہے کہ کیرالہ کے شہر کالی کٹ مرکز کیمپس میں ۶۵ہزار سے زائد طلبہ وطالبات مختلف علوم وفنون میں زیر تعلیم ہیں۔ غریبوں،یتیموں اور بے سہارا کے لئے مرکز آغوش رحمت ہے۔علاوہ ازیں جموں کشمیر،گجرات،بنگال،منی پور کرناٹک میں بڑا تعلیمی کمپس موجود ہے۔یہاں کے فارغین بیرون ممالک کی ہم یونیورسٹیز میں داخلہ کے مجاز ہیں۔ نالج سٹی کے ماتحت انجینئرنگ کالج، یونانی میڈیکل کالج،لاء کالج، انٹر نیشنل اسکول،شریعہ کالج میں اعلیٰ اور بہترین علوم وفنون وکسب معاش کا ذریعہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا