روڈ سیفٹی ہفتہ کے موقع پر رام بن میں ریلی کا اہتمام

0
14

موبائیل فون کا استعمال سڑک حادثات کا بڑا سبب:ضلع ترقیاتی کمشنر
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن/روڈ سیفٹی ہفتہ کے آغاز میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنِٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر رام بن کی سربراہی میں بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیاجہاں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں گاڑی چلاتے وقت موبائیل فون کا استعمال کرنا سڑک حادثات کا سب سے بڑا سبب ہے اس کے علاوہ گاڑی کی تیز رفتار بھی سڑک حادثے کا باعث بنتی ہے ان کا کہنا تھا کہ بائکر کو ہیلمٹ کا استعمال کرنا چاہئے اور چار پہئے والے ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنا لازمی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈرائیور کیساتھ ساتھ سواری کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور اگر کوئی بھی فرد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو متعلقہ حکام کو مطلع کرنا چاہئے اس کے بعد انہوں نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ریلی میں قصبہ رام بن کے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔واضح رہے ریلی کا آغاز گورمِنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول رام بن سے ہوا اور قصبہ رام بن سے ہوتے ہوئے دوبارہ گورمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول رام بن میں پہنچی اور اسطرح ریلی کا اختتام ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا