مرکزی کابینہ اور صدر ہند کا عصمت دری کے مطلق سزائے موت کا فیصلہ خوش آئند: الحاج محمد فرید پھامبڑا

0
40

محمد شفیع رضوی
سانبہ// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما الحاج محمد فرید پھامبڑا نے صدر ہند اور مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں معصوم بچیوں کو اپنی درندگی کا شکار بنانے والے مجرموں کے لئے پھانسی جیسا سخت قانون پاس کیا گیا ہے لیکن قانون بنانے کا مقصد اس وقت پورا ہوگا جب اس پر عمل بھی کیا جائے کیونکہ پچھلے کئی مہینوں سے اِس قسم کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں کٹھوعہ کے رسانہ کا بھی ایک واقعہ بھی شامل ہے ۔الحاج موصوف نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کٹھوعہ کی معصومہ کو جلد از جلد انصاف دیا جائے جو بھی مجرم ہیں ان کو تختہ پر چڑھایا جائے جب تک پہلے مجرموں کو اگر سخت سزا نہیں دی جاتی تو پھر اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ کٹھوعہ کے بعد بھی ملک کی کئی ریاستوں میں اس قسم کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا