مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کھنیتر پونچھ میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد

0
130

سابقہ بی ڈی او محمد صدیق چوہان نے قومی پرچم لہرایا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍یوم جمہوریہ کے موقع پر مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کنیھترمیں خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جسکا مقصد طلباء و طالبات اور عوام الناس میں آئین ہند کی اہمیت بیدار کرنا اور اس پر عمل کرنے کی پابندی کا ذہن دینا ہے۔اس موقع پر ترنگا کی پرچم کشائی کے ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھ کر ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے رہنے کا طلباء و طالبات کو ذہن دیا گیا۔مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کے جملہ عملہ نے اس تقریب میں حصہ لیا اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے اظہار خیال بھی کیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ بی ڈی او محمد صدیق چوہان و دیگر نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پرچم کشائی کر کے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ اس موقع ، پر قاری عبد القدیر اشرفی حافظ یوسف اشرفی ماسٹر نواز اور محمد صدیق کے علاوہ اور ذمہ داران بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا