فوج کی جانب سے سیلاں پونچھ میں ورلڈ ارتھ ڈے پر لیکچرکا انعقاد

0
64

لیکچر نے نوجوان ذہنوں کو ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے روشناس کیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج نے لوئر مڈل گورنمنٹ اسکول سیلاںکے چھوٹے بچوں کے لیے ایک لیکچر کا انعقاد کیا تاکہ قوم کی ترقی اور پائیدار ترقی کی سمت میں عالمی یوم ارتھ کی اہمیت کو فروغ دیا جا سکے۔اس لیکچر نے نوجوان ذہنوں کو ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت سے روشناس کیا۔ وہیںطلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے ان انٹرایکٹو سیشنز اور اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے اپنے سیارے کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔تاہم بیداری کو فروغ دینے اور ماحول کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کے ذریعے، اس تقریب کا مقصد بچوں کو زمین کے محافظ بننے کی ترغیب دینا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا