بی جی ایس بی یو راجوری نے آئی پی آر ڈے منایا

0
62

وی سی پروفیسر اکبر مسعود نے بطور خاص کی شرکت
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍انوائرمینٹل سائنسز، سنٹر آف بائیو ڈائیورسٹی اسٹڈیز، بی جی ایس بی یونیورسٹی نے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹ ڈے منایا۔ اس موقع پر انوائرمنٹل سائنسز کے فیکلٹی ممبران، طلباء اور ریسرچ اسکالرز نے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پرپروفیسر اکبر مسعود، وائس چانسلر، بی جی ایس بی یونیورسٹی نے اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ یہ دن 2000 میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس نے قائم کیا تھا اور ہر سال دنیا بھر میں 26 اپریل کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق اور یہ انسانی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کیسے کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ دن اس کردار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو آئی پی کے حقوق، جیسے کہ پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، صنعتی ڈیزائن، کاپی رائٹ، اختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی میں ادا کرتے ہیں۔
اس دوران ڈاکٹر اے اے شاہ، ایسوسی ایٹ ڈین، سکول آف بائیو سائنسز اینڈ بائیوٹیکنالوجی نے اس بات پر غور کیا کہ یہ دن لوگوں کو تخلیق کار کے حقوق اور کاپی رائٹ کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے آئی پی پروٹیکشن کی ضرورت سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔وہیںڈاکٹر شریکر پنت، کوآرڈینیٹر، سی بی ایس نے تقریب کے دوران کلیدی خطبہ دیا۔ ڈاکٹر پنت نے کہا کہ 2024 کے دن کا باضابطہ تھیم آئی پی اور ایس ڈی جیزہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا