عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

0
105

بغداد، //عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ ایک سیکورٹی ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

جیل کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ گیارہ مجرموں کو منگل کے روز عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریباً 350 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر ناصریہ کی ناصریہ سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کےحکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔

عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سیکورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ “وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 جنگجووں ” کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ،انہیں پیر کو انسداد دہشت گردی قانون کی شق چار کے تحت پھانسی دی گئی۔ ایک مقامی طبی ذریعے نے بھی تصدیق کی کہ محکمہ صحت کو پھانسی پانے والے گیارہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

میڈیکل افسر نے بتایا کہ تمام گیارہ افراد کا تعلق صوبہ صلاح الدین سے تھا اور سات کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

عراق میں سزائے موت 10 جون 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا