ضلع ڈوڈہ کی مجاز کمیٹیوں نے مختلف خود روزگار اسکیموں

0
79

کے تحت 4062 مالی امداد کے معاملات کو منظوری دی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ، ہرویندر سنگھ کی صدارت میں ضلع سطح کی مجاز کمیٹیوں نے آج یہاں مختلف اسکیموں کے تحت اہل بے روزگار نوجوانوں کو رعایتی مالی امداد کے لیے 4062 معاملات کو منظوری دی۔ وہیں اس سلسلہ میں ڈی ڈی سی ہرویندر سنگھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس کمیٹی (ڈی ایل ٹی ایف سی) نے خواہشمند کاروباریوں سے بات چیت کی اور ان سے امکانات، ہر درخواست دہندہ کے ذریعہ تجویز کردہ سیٹ اپ کے دائرہ کار اور ان کے منصوبوں کی آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں پوچھا۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ مستحقین کو مناسب ہینڈ ہولڈنگ فراہم کریں اور منظور شدہ کیسوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے فائدہ اٹھانے والے کاروباریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت کریں، اپنی صلاحیت کو ثابت کریں اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا