صدر جمہوریہ آج ہومیوپیتھک کانفرنس کا افتتاح کریں گی

0
75

یواین آئی

نئی دہلی؍؍صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بدھ کو ہومیوپیتھی کانفرنس کا افتتاح کریں گی جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے ماہرین شرکت کریں گے۔مرکزی آیوش وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ محترمہ مرمو عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر نئی دہلی میں دو روزہ سائنسی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ کانفرنس کا موضوع "تحقیق کو مضبوط بنانا، کارکردگی میں اضافہ: ایک ہومیوپیتھک کانفرنس” ہوگا۔
کانفرنس کا مقصد کلینکل پریکٹس اور ہیلتھ پروگراموں میں شواہد پر مبنی سائنسی علاج کو فروغ دینا، تحقیق پر مبنی علاج میں ہومیوپیتھی کو فعال بنانا، ذاتی، محفوظ اور قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال کے لیے آبادی کی ضروریات کو پورا کرنا اور نگہداشت کے مراکز اور ہومیوپیتھک ادویات کو تقویت بخشنا ہے۔
کانفرنس میں آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، وزارت آیوش کے سی سی آر ایچ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر سبھاش کوشک، قومی ہومیوپیتھی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انل کھورانہ اور ہومیوپیتھی میں پدم ایوارڈ یافتہ افراد شرکت کریں گے۔کانفرنس میں دیگر اہم شخصیات کے علاوہ نیدرلینڈ، اسپین، کولمبیا، کینیڈا اور بنگلہ دیش کے آٹھ نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا