ازبکستان: امام بخاری بین الاقوامی علما کانفرنس کا انعقاد

0
211

بخارا میں شیخ ابوبکراحمد کا والہانہ خیرمقدم
کالی کٹ (عبد الکریم امجدی )
ازبکستان کے بخاراسر افشوں کنونشن سینٹر میںعظیم الشان بیادگار امام بخاری بین الاقوامی علما کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔جہاں دنیا کے بھر سے تقریبا ۲۰ ممالک کے عالمی مندوبین ،علما،مشائخ سمیت بحیثیت خصوصی نمائندہ ہندوستان سے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد شریک ہوئے ۔روضہ امام بخاری پر منعقدہ مجلس بخاری سے شیخ ابوبکر احمد نے بخاری کا شاندار درس دیا ۔اس موقع پر عالمی رہنما شیخ عمر حفیل یمن اور گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کو حرکت البخاریہ کا روایتی شاندار جبہ پیش کرکے استقبال کیا گیا ۔یہ تہنیت ازبکستان کے سپریم امام شیخ رحمت للہ ترمذی کی قیادت میں عمل آیا ۔یہ اعزاز ہندوستان میں علوم حدیث کے شعبہ میں ان کی عالمی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا ۔آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسلم اسکالرس کو وسطی ایشائی ممالک میں اعزاز حاصل ہوا ہے ۔کانفرنس سے حبیب علی زین العابدین ملیشیا،شیخ عمر حفیل یمن نے خطاب کیا ۔کانفرنس کا مقصد امام بخاری کی زندگی اور علم حدیث کی صحیح ترجمانی واشاعت ہے ۔واضح رہے کہ صحیح بخاری حدیث کی سب سے مشہور ومعروف اور جامع کتاب ہے ۔اسے امام محمد بن اسماعیل نے سولہ سال کی مدت میں بڑی جانفشانی کے بعد تدوین کیا ہے ۔اس کتاب کو انہوں نے چھ لاکھ صحیح احادیث سے منتخب کرکے کیا ہے ۔سمر قند بخارا میں امام بخاری کی آخری آرام گاہ پر بیادگار امام بخار ی شوال المکرم میں مجلس بخاری کا اہتمام عالمی پیمانہ پر ہوا۔ جس میں علما ومشائخ نے امام بخاری کی حالات زندگی اور علم حدیث پر جامع خطاب کیا ۔اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد عالمی رہنما اور مفتی اعظم وحکومت ازبکستان سے بھی ملاقات کرینگے ۔
فوٹو کیپشن : گرانڈ مفتی آف نڈیا شیخ ابوبکر احمد کو بخارامیں حرکۃالبخاریہ جبہ پیش کرکے روایتی انداز میں استقبال کیا ۔ تصویر میں شیخ عمر حفیل یمنی سمیت دیگر عالمی مندوبین کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا