سکاسٹ جموں کے ڈاکٹر گرودیو نے این سی سی کیڈٹس کو بااختیار بنایا

0
60

’ہائیڈروپونکس: جدید مسائل کا جدید حل‘ کے موضوع پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍نوجوانوں میں کاروباری جذبے اور ماحولیاتی شعور کو پروان چڑھانے کی ایک ٹھوس کوشش میں، اے ڈی جی، میجر جنرل آر کے سچدیوا کی سربراہی میں جے کے اینڈ ایل ڈائریکٹوریٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نے ہائیڈروپونکس پر ایک دلکش سیشن کی سہولت فراہم کی، جس کا عنوان ’ہائیڈروپونکس: جدید مسائل کا جدید حل‘ تھا۔ اس موقع پرڈاکٹر گوردیو چند، پروفیسر اور چیف سائنٹسٹ شیرکشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے این سی سی ٹریننگ اکیڈمی نگروٹہ میں ایک روشن خیال گفتگو کی اور جموں وکشمیر دو گرلز بٹالین این سی سی کے 500 کیڈٹس کے لیے ایک دلکش مظاہرہ کیا۔
وہیںسیشن کے دوران، ڈاکٹر گوردیو چند نے زراعت کی زرعی کاروبار اور زرعی سیاحت میں تبدیلی کی وضاحت کی، جس میں کاشتکاری کے طریقوں میں انقلاب لانے میں ہائیڈروپونکس کی صلاحیت کو ظاہر کیا گیا۔ انہوں نے ٹیرس گارڈننگ جیسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا،۔
ہائیڈروپونکس کے بے شمار فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر گوردیو چند نے پانی کے تحفظ، سپلائی چینز میں ایندھن کے استعمال میں کمی، مٹی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور کیڑوں کے خاتمے، اور عالمی غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے این سی سی کیڈٹس نے سیشن میں فعال طور پر حصہ لیا، جو جدید زرعی تکنیکوں اور سماجی اور ماحولیاتی محاذوں پر ان کے اثرات کو سمجھنے میں گہری دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا