بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں پہلا سینٹرکھولا

0
81

افتتاحی تقریب کا انعقادپہلگام کے ریڈیسن میں ہوا، سبزار احمد رائے چیئرمین نامزد
شاہ ہلال
اننت ناگ // بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے آج جموں و کشمیر میں پہلا مرکز کھولا، جس کے لیے رائے کنسٹرکشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سبزار احمد رائے کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اس سلسلے میں آج افتتاحی تقریب کا انعقاد سیاحتی مقام پہلگام کے ریڈیسن میں کیا گیا۔ تقریب میں، بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے نائب صدر نارتھ راجیو گوئل، سابق صدور آر این گپتا، ایس این ریڈی، لال چند شرما اور ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
تقریب میں بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے نومنتخب چیئرمین اننت ناگ کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا جبکہ بلڈرز ایسوسی ایشن سے وابستہ نئے ممبران کو بھی توسیفی اسناد پیش کیے گئے۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین سبزار احمد رائے نے کہا کہ بلڈرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے یونٹ کے قیام سے ٹھیکیداروں کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کے جو بھی مسائل ہوں انہیں اولین ترجیح پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔جبکہ نائب صدر نارتھ راجیو گوئل نے نئے چیئرمین اور نئے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ سبزار احمد ٹھیکیداروں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے ایک دو مہینے کے اندر اندر جموں اور سرینگر میں بھی ٹھیکداروں کی سہولیات کیلئے یونٹ کھولا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا