جے کے این سی نے پرنوٹ متاثرین کی بحالی اور معاوضے کا مطالبہ کیا

0
62

کہا حکومت بچاؤ اور باز آبادکاری کے کاموں میں اپنی کوششیں تیز کرے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے رامبن کے پرنوٹ گاؤں میں گول-سنگلدان سڑک کے ساتھ زمین کے بڑے حصے کے نیچے گرنے کی وجہ سے 50 سے زیادہ مکانات کو پہنچنے والے وسیع نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔آج یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں سینئر این سی لیڈران بشمول رتن لال گپتا، صوبائی صدر جے کے این سی، سجاد احمد کچلو سابق وزیر اور زون صدر چناب ویلی، عبدالغنی ملک سابق وزیر، زون صدر ادھم پور ریاسی زون جے کے این سی، شمشاد شان چیئرپرسن ڈی ڈی سی رامبن، سجاد شاہین، ضلع صدر رامبن، شمیم اختر ڈی ڈی سی گندھری، چوہدری سخی محمد ڈی ڈی سی گول نے اس المناک واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے فوری مددکی انتہائی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے حکومت اعلیٰ ماہرین کی ٹیم بھیجے اور ایسے اقدامات بھی کریں کہ مستقبل میں اس طرح کا واقعہ پیش نہ آئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور سڑک سمیت مذکورہ تمام نقصانات کو فوری طور پر بحال کر کے انہیں فعال کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سینئر این سی رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس صورتحال پر جموں و کشمیر انتظامیہ کا ردعمل ناکافی دکھائی دیتا ہے، جس نے ایک جامع تشخیص اور معاوضے کے لیے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔سینئر این سی لیڈروں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بچاؤ اور باز آبادکاری کے کاموں میں اپنی کوششیں تیز کرے اور پرنوٹ گاؤں میں تمام متاثرہ افراد اور خاندانوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا