سنگلدان میں عرصہ درازسے بی ڈی او کی کرسی خالی

0
0

مقامی عوام سراپا احتجاج ،جلدازجلدنشست پر کرنا کا مطالبہ
لطیف ملک
گول// سب ڈویژن گول کے بلاک سنگلدان میں کافی عرصہ سے بی ڈی او کی کرسی خالی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ زمینی سطح کے تمام کام بی ڈی او کے تحت ہی آتے ہیں وہیں اب سرکار نے پیدائشی اور اموات کی اسناد کی ذمہ واری بھی بی ڈی او کو ہی سونپی ہے جس وجہ سے زیادہ تر لوگوں کے کام اب بی ڈی او کے پاس ہی ہوتے ہیں لیکن سنگلدان بلاک جس میں 13پنچایتیں آتی ہیں یہاں پر کافی عرصہ سے بی ڈی او کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بلاک دفتر کے سامنے زور دار احتجاج کرتے ہوئے جلد از جلد بی ڈی او کی نشست پْر کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جہاں سرکار پنچایتوں کے ذریعے سے عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں اگر محکمہ دیہی ترقی میں دیکھا جائے تو اسطرح سے ایک آفیسر کی کرسی خالی ہونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل بڑھ جاتے ہیں اب جبکہ تاریخ پیدائش اور اموات کی اسناد بھی بی ڈی او کیذریعے ہی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی ڈی او کی کرسی خالی ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداروں کی بلیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں اور زمینی سطح کے کام پی ایم اے وائی و دیگر کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سنگلدان میں بی ڈی او کی نشست کو پْر کیا جائے تا کہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا