ضلع صدر یوتھ کانگریس راجوری نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

0
0

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ راجوری کے سلانی پل کے قریب منعقد اس پروگرام میں کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے حصہ لیا ضلع صدر یوتھ کانگریس راجوری اظہر محمود کی قیادت میں خراج عقیدت پروگرام کا انعقاد کیا گیا اظہر محمود نے کہا کہ راجیو گاندھی ایک دور اندیش وزیر اعظم تھے جنہوں نے ملک اور نوجوانوں کو 21ویں صدی کے چیلنجوں کے لیے تیار کیا انہوں نے ملک میں آئی ٹی شروع کر کے انقلاب کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں ہندوستان آئی ٹی اور کمپیوٹر کے میدان میں سرفہرست ملک بن گیا نوجوانوں کو خود انحصار بنانے کے ساتھ ساتھ راجیو گاندھی نے روزگار کے مواقع فراہم کئے آج جب موجودہ حکومت ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتی ہے تو اس کا سہرا کانگریس اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے اپنے سوچ سے ووٹ ڈالنے کی عمر کو 21 سال سے بدل کر 18 سال کر دیا تاکہ نوجوان اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ملک کی تعمیر میں تعاون کریں انہوں نے ملک میں خواتین، نوجوانوں، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کی ترقی کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے، جس کی وجہ سے ان پسماندہ طبقات کو جمہوریت میں مضبوط نمائندگی مل سکی موجودہ نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ راجیو گاندھی کے اصولوں اور نظریے پر عمل کرتے ہوئے ان کے خواب کو حقیقت بنائیں بی جے پی کے علاوہ ملک کا ہر بچہ جانتا ہے کہ آزادی کے بعد ملک کے سامنے کئی چیلنجز تھے کارگر قیادت اور دور اندیش سوچ کی مدد سے کانگریس نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اسے عالمی طاقت بنایا ملک کی ترقی میں کانگریس کی شراکت کو ایسی پارٹی کے لیڈر نہیں سمجھ سکتے جن کے آباؤ اجداد نے بھی کبھی آزادی کی جدوجہد میں حصہ نہیں لیا اس موقع پر امیت سائل اپدھن، سورج کمار، آشیش کمار، ابرار خان، ساجد چوہان اور دیگر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا