گول میں اصلاح معاشرہ پرمیٹنگ منعقد،کئی اہم مسائل پر ہوا تبادلہ خیال

0
0

لطیف ملک
گول // سب ڈویژن گول کے صدر مقام میں آج اصلاح معاشرہ کی میٹنگ زیر صدارت رحمت اللہ زاہد منعقد ہوئی جس میں اصلاح معاشرہ سے تعلق رکھنے والے دیگر ممبران و عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے صدر کی طبیعت ناسازگار ہونے کی وجہ سے کافی عرصہ سے اصلاح معاشرہ کی کاروائیاں متاثر ہو ئی تھیں اور اب صدر کی طبیعت میں بہتری کے ساتھ ہی میٹنگ بلائی گئی جس میں تمام مقررین نے گول و ملحقہ جات میں معاشرے کے سدھار پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص نوجوان طبقے میں نشے کی لت زور پکڑتی جا رہی ہے جس کو قابو پانے کے لئے نہ صرف اصلاح معاشرہ بلکہ والدین و علمائے کرام کو بھی آگے آنا چاہئے تا کہ اس بری لت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک کوشش ہے کہ ہم پولیس و دیگر لوگوں سے مل کر نشہ کے خلاف ایک جنگ لڑ رہے ہیں اور اس طرح سے ہم نے اس سے قبل بھی علاقوں میں جا کر جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں گول و ملحقہ جات میں نشہ سے متعلق عوام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں والدین کو بھی ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا