سجاد شاہین کا بانہال کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کے خستہ حال نیٹ ورک میں بہتری کا مطالبہ

0
75

کئی دیہاتوں کا دو دن کا وسیع دورہ کیا،مقامی عوام کے مسائل کئے سماعت
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍ نیشنل کانفرنس لیڈر اور ضلع صدر رامبن سجاد شاہین نے مقامی آبادی کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے بانہال حلقہ کے کئی دیہاتوں کا ایک وسیع دو روزہ دورہ کیا۔وہیںامکوٹ، چپناری، بنکوٹ، تھاچی اور کھڑی کے اپنے دوروں کے دوران، شاہین نے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں سے بات چیت کی جنہوں نے پینے کے پانی کی قلت اور بجلی کی ناقابل اعتماد فراہمی جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔شاہین نے سڑک کنیکٹیویٹی کی مخدوش حالت پر زور دیا، خاص طور پر کھڑی-مہو روڈ، بانہال-تھاچی-منگت روڈ اور نیل-چملواس روڈ کی بگڑتی ہوئی حالت کا ذکر کیا جو مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر تحصیل کھڑی کے ہرنیہال میں کھسکنے والے حصے کی وجہ سے نچلانہ-کھڑی-مہو سڑک کے اکثر بلاک ہونے کا حوالہ دیا، اس کی مرمت کے لئے خاطر خواہ کوششوں کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پوگل-پرستان، نیل، سمر، سراچی، بجمستہ، چاکا، سربگنی، بنگارا، کمبلا، گول، سنگلدان، بٹوت، گندھری، راج گڑھ، مالیگام، ارمرگ سمیت مختلف علاقوں سے غیر فعال یوٹیلیٹی سروسز کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں ریاستی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں خامیوں کو دور کریں، دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی طرف توجہ دیں بعد ازاں، شاہین نے تھاچی میں الف دین نائیک کی رہائش گاہ پر جا کر، جو حالیہ شدید آندھی سے زخمی ہو گئے تھے، ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی بلاک صدر بانہال اور کھڑی، حاجی عبدالاحد شان، محمد اشرف نائک، آفس سکریٹری عبدالغنی وانی، یوتھ بلاک صدر شبیر احمد نائک، تحصیل بلاک کے نائب صدور محمد انور نائک اور عبدالرشید شیخ کے علاوہ محمد یوسف گنائی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا