عمران شاہ
کشتواڑ //ریاست جموں وکشمیر کے نامور سماجی کارکن و سی آئی ٹی یو سنیئر لیڈر سعادت ڈولوال نے ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ کی قیادت والی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ساتویں پے کمیشن کولاگو کرنا ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کی درینہ مانگ پوری ہوگئی ہے، اور با حیثیت ٹریڈ یونین لیڈر ہم ریاستی سرکار کے اس فیصلہ کا استقبال کرتے ہیں، جس میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ کے دوران ریاست کے ملازمین اور پنشنروںکے حق میں جنوری 2016ء سے ساتویں تنخواہ کمیشن کی عمل آواری کو منظور ی دی گئی۔ اس فیصلے سے لگ بھگ ریاست کے پانچ لاکھ ملازمین اور پنشنروں کو فائدہ حاصل ہو اہے۔ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے سے سرکاری خزانہ پر سالانہ 4201کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ،جبکہ ملازمین کے ائیرل ادا کرنے پر سرکار کو 7477 کروڑ روپے کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ریاستی ملازمین اب نئی شرحوں کے مطابق تنخواہیں اپریل 2018ءسے حاصل کریں گے۔