عوام رسانہ قتل معاملے پر سی بی آئی جانچ چاہتی ہے : لال سنگھ

0
0

ونے شرما
ادھمپور// رسانہ قتل و عصمت دری معاملے کی سی بی آئی جانچ کے لئے آج ادھمپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنئیر لیڈر چوہدری لال سنگھ کی صدارت میں ایک کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کئی سماجی تنظیموں اور ضلع بھر کے لوگو ںنے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق کٹھوا کے رسانہ قتل کیس کی سی بی آئی نکوائری کیلئے جموں صوبہ کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیںاور اس مطالبہ کے سلسلہ میں آج ادھمپور میں بھی ایک کینڈل مارچ رکھا گیا جس کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابقہ وزیر لال سنگھ کی قیادت میں ایک کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے حصہ لیا ، اس دوارن کینڈل مارچ کے ذریعہ یہ لوگ کٹھوعہ معاملہ کو سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ واضح رہے یہ کینڈل مارچ ادھمپور کے ایچ ایم چوک سے شروع ہو کر دبڑ چوک تک پہنچا جہاں لال سنگھ نے عوام سے اپنا خطاب بھی کیا اور انہوں نے اپنے خطاب کے دوارن کٹھوعلہ معاملہ پر سی بی آئی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ، جبکہ لال سنگھ اس سے پہلے بھی اس معاملہ کو لیکر ریلیوں میں شرکت کر چکے ہیں اور وہ مسلسل اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کروانے کی مانگ کر رہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا