عوامی مطالبات کو حل کرنے کے لے اقدام اٹھائے جائیں: عوام

0
0

دروبیل ، کوٹھ، میرسڑک خستہ حالی کا شکار

عمران شاہ
کشتواڑ//دروبیل، کوٹھ، میرا تحصیل مغل میدان کو جوڑنے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سڑک کو خراب ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں۔لیکن محکمہ کے آفسران کی لا پرواہی من مانی کے چلتے اس سڑک کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔اس معاملہ میں دروبیل اور کھوٹھ کے لوگوں نے ضلا انتظامیہ سے لیکر کرسی پر بیٹھے اعلیٰ افسران اور لیڈران کو زبانی تحریر اور اخباروں کے ذریعہ اس سڑک کی تعمیر کی سمت میں قدم اٹھانے کی مانگ کی گئی ہے۔لیکن اب تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔جس سے دروبیل اور کھوٹھ کے لوگوں میں غصہ اور ناراضگی پائی جا رہی ہے۔اس دوران عوام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پر حکام جلد از جلد دباﺅ بنائے تاکہ اس درینہ مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ نمایندہ لازورال سے بات جیت کرتے ہوے راجندر کمار ساکنہ نیرا نے کہا کہ بارش کے دوران روڈ کی خستہ حالی سے سکولوں کو جانے والے بچے مشکلات سے دو چار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعد بار ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی سے بھی متعد بار ملاقات کرچکے ہیں مگر سب بے نتیجہ صابت ہوا، انہوں نے کہا کہ 4 سے 5 کلومیٹر تک عوام انتہائی مشکلات کا سامنا کرتے ہوے جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام جلد از جلد عوامی مطالبات کو حل کرنے کے لے قدم اٹھائے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا