زیڈ این ایس ،این آئی ایس ٹی اکیڈمی نے ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا

0
41

نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی سہیل کاظمی ، مینو مہاجن اور فرزانہ ممتاز نے کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍زیڈ این ایس ،این آئی ایس ٹی اکیڈمی نے ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔اس موقع پرکے ایل سیگل ہال میں 100 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔واضح رہے فیشن ڈیزائننگ کے طلباء کو پلیٹ فارم دینے کے لیے نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس دوران طلباء کو مختلف ہینڈ بیگ، زیورات اور لوازمات بنانے کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں طلباء کو ان کے ڈیزائن کو مزید دلکش بنانے کے لیے تخلیقی آئیڈیاز دیے گئے۔ اس دوران سینٹر ہیڈ شبیر ملک اور نصرت ملک نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس نمائش کا ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں کے لوگوں کو تھیلے، زیورات اور لوازمات وغیرہ ملیں، تاہم نمائش کے نتائج طلباء کو اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس قسم کے پروگرام طلباء کو اپنی ڈیزائننگ کی مہارت کو تمام لوگوں کے سامنے پیش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اکیڈمی کے تمام ٹرینرز اور طلباء کے لیے وقف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا