زندگی زندہ دلی کا نام ہے…!

0
345

ہنسئے, مسکرائیے, خوش رہئے, کیونکہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے…. زندگی کو کسی نے اندر سے لکھا گیا ہے… کسی نے کہانی دی تو افسانوں میں محبت کسی نے دین پر چلنے کی راہ دکھائی تو فلسفیوں نے ہر زاویے کو اپنے نقطہ نظر سے پیش کیا ، شاعروں نے غزلوں اور نظموں میں زندگی کے حسن تو کبھی درد کو شاعری میں اتارا … زندگی کے سارے خد و خال ہی ایسے ہیں کہ کبھی مصور اپنی تخلیق میں کئی رنگوں سے ابھارتا ہے تو کہیں پر غمزدہ اندھیروں کا کالا رنگ بھر دیتا ہے… پر زندگی جینے کا سلیقہ گر نہ ہو تو زندگی جہنم بن جاتی ہے توبتایے بھلا ….! زندگی کو کیسے جیا جائے؟
زندگی تو ایک جوا ہے؟ زندگی امتحان ہیے ؟ زندگی سراب ہے؟ زندگی غم کا دریا ہے؟ زندگی جدوجہد کا نام ہے….! تو زندگی کانٹوں کا بچھونا…..!.. تو کبھی زندگی مشکلات کا گھر….. تو زندگی غلامی تو کبھی زندگی.اہ ..!!!!
پھر زندگی زندہ دلی کا نام کیسے ہوا!!
جب میں اسے اپنے نظریہ سے سوچتی ہوں تو زمانے سے لڑائی ہونے کا ڈر بن جاتا ہے… پر میں زندگی کو اپنے نقطے نظر سے دیکھو تو زندگی مسکرا کر جینے کی ایک نئی امنگ جاگ اٹھتی ہے…… ایک سکون اتر اتنا ہے دل میں… اور مسکان لبوں پر بکھر جاتی ہے….
جب بھی مشکلات میں گھر جاتی ہوں اور لگتا ہے کہ میں غمزدہ ہوں یا دوہرا ہے پر کھڑی ہوں … اور کچھ سجھائی نہیں دیتا تو دو رکعت نماز حآ جت پڑھتی ہوں اور کوئی ایک راستہ چن لیتی ہوں دعا کرتی ہوں کے اللہ میری چنے راستے کو ہی صحیح راستے میں بدل دے…. اور یقین اتنا پختہ ہوتا ہے کی اللہ میری دعا کو میری یقین کے بدلے میں اچھیصلے میں بدل دیتا ہے… کئی بار زندگی کے رنگین کینوس پر درد کے گہرے کالے رنگ کی دھاریاں ابھر آتی ہے تو مسکرا کر مشکلوں کا سامنا کرتی ہوں کہ ا تنے سارے خوش رنگ مواقع ملے تھے تب شاید خدا کی ذات کی حمد و ثنا میں کوئی کمی رہ گئی تھی گہرے رنگوں میں وہ خوش کن یادیں پھر سے جی اٹھی ہیں انہیں یاد کرکے میں آج کے دکھ میں دکھی نہ ہو کر خوشی کی ان بیتی یادوں سے خوش ہو لیتی ہوں…. اور آج کے اندھیروں میں چراغ جل اٹھتے ہیں …
مصائب کے بادل ہر گھر ہر نکڑ پر ملتے ہیں۔۔۔۔ ان سے ڈر کر فرار کی گنجائش نہیں ہے اسے جھیل جانے اور اس کا حل نکالنے میں ہی بھلائی ہے۔۔ پھر اس کی ماتم کشی بیکار ہے …
تیکھی مرچی والے پیاز کے پکوڑوں کے بعد تھنڈی ائسکریم کھانے کا جو مزہ آتا ہے نا۔۔۔ وہی مزا آتا ہے جب ہمت سے ہم کسی مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اور کامیاب ہوجاتے ہیں۔۔ تب جو چہرے پر مسکان آتی ہے نہ وہی مسکان زندگی کے کھٹے میٹھے حالات کو کانٹوں کی سیج بننے نہیں دیتی ورنہ راتوں کی نیندیں ڈر کر اڑانے سے حقیقت بدل نہیں جائے گی ہر مصیبت کو ہر امتحان کو ٹھنڈے دماغ سے اور سمجھداری سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے…… غصہ اور جلد بازی سے پرہیز ہماری راہیں ہموار کرتا ہے…
کچھ خواب اپنی اوقات کے حساب سے دیکھے جائیں تو اچھا ہے ورنہ غلطیوں کی دلدلی زمین بنتی جائے گی اور ہم اس میں دھنستے چلے جاینگے …… اپنے اندر کے ہنر دبنیمت دو۔۔۔۔۔ چاہے جو بھی ہو اسے ابھاروں۔۔، اپنا مقام حاصل کرنے کی اپنے ہنر کو لوگوں تک پہنچانے سے جو خوشی حاصل ہوتی ہے نا وہ خوشی کیسی ٹور یا مووی میں نہیں ملتی۔۔۔
ہنسنا چاہتے ہو کھل کے ہنسو…. رائے دینا چاہتے ہو کھل کے دو ….. انجوائے کرنا چاہتے ہوں کھل کے کرو… گناہ کے دائرے میں نہ اتے والی ہر خوشی کو جیو… زندگی پھر نہیں آنے والی۔۔۔۔ پھر سیدھا اور صاف راستہ چلتے چلتے ہم بھی تھک جاتے ہیں تو جنگلوں کی سیر کو نکلتے ہیں پہاڑوں کی چڑھائی چڑھ کر خود کو ہیرو سمجھنے لگتے ہیں… موٹر کار ہونے کے باوجود کبھی گھوڑ سواری تو کیمل سفاری بڑا مزہ دیتی ہے ہر دم خوشی اور پیسوں کی ریل پیل ہوتی تو اس کا کیا مزا ہوتا مگر جب تھوڑا غم تھوڑی کڑکی کی بعد ایک خوشی اور پیسہ ہمیں بے انتہا خوشی کا احساس دلاتے ہیں… اس لئے دل کو زندہ رکھا جیو اور جینے دو کہ مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں…..

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا