رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے خلاف کارروائی کرنے ٹی آر ایس لیڈران کا مطالبہ

0
28

یواین آئی
حیدرآبادتلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس پر ان ہی کی پارٹی کے لیڈران نے مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے شکایت کی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی سرینواس کے فرزند جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوے تھے ،وہ آئندہ نتخابات میں لوک سبھا کیلئے مقابلہ کرنے والے ہیں۔ مقامی ٹی آر ایس لیڈران نے نظام آباد کی رکن لوک سبھا وٹی آرایس لیڈر کویتا سے شکایت کی کہ ڈی سرینواس ٹی آر ایس کیڈر کو اپنے فرزند کے لئے کام کرنے پر دباو ڈال رہے ہیں ۔گزشتہ 6 ماہ سے ڈی سرینواس ٹی آر ایس لیڈران کو بی جے پی میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں جس پر کویتا نے پارٹی کے مقامی لیڈران سے مشاورت کرتے ہوئے ڈی سرینواس کے خلاف کارروائی کرنے کا پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں اہم میٹنگ کویتا کے نظام آباد میں واقع مکان پر منعقد ہوئی۔کویتا ، جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی دختر بھی ہیں، نے اس میٹنگ میں بتایاجاتا ہے کہ کہاکہ ڈی سرینواس کو حکمران جماعت ٹی آرایس میں شامل کرتے ہوئے خصوصی مشیر بنایا گیا۔ساتھ ہی ان کوراجیہ سبھا کار کن بھی بنایا گیا۔وزیراعلی نے پارٹی کیڈر کو ہدایت دی تھی کہ ڈی سرینواس ایک سینئر لیڈر ہیں ، ان کا احترام کیاجائے اور ان کی عزت کی جائے ۔صدر شعبہ خواتین ٹی آرایس و کریم نگر ضلع پریشدچیرمین ٹی اوما نے اس میٹنگ میں کویتا سے مطالبہ کیاکہ ڈی سرینواس کی پارٹی مخالف سرگرمیوں پر ان کے خلاف کارروائی کرنے پرزور دیتے ہوئے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کو مکتوب روانہ کیاجائے ۔کویتا نے کہاکہ نظام آباد میں پارٹی بہتر موقف کی حامل بن گئی ہے ۔گزشتہ انتخابات میں اس ضلع سے پارٹی کو اسمبلی کی 9نشستوں پر کامیابی ملی تھی تاہم ڈی سرینواس کی حرکتوں سے پارٹی کیڈر میں الجھن پائی جاتی ہے ۔اس اجلاس میں ضلع کے منتخب نمائندوں اور ٹی آرایس کے لیڈران نے ٹی آرایس کے سربراہ و وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو سے مخالف پارٹی سرگرمیوں پر ڈی سرینواس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ان لیڈران کا ماننا ہے کہ ڈی سرینواس جو پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ،اپنے بیٹے اروند جو بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں،کو سیاست میں اونچا اٹھانے کے لئے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ان لیڈران نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی سرینواس پارٹی کی ترقی کے لئے کام کرنے کے بجائے اپنے شخصی مفادات کے لئے پارٹی کے لیڈران میں اختلافات پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا