مودی پر عوام کا اعتماد کم ہوا، یاترا کی وجہ سے راہل پر بھروسہ بڑھا: کانگریس

0
76

کہادومرحلوں کے انتخابی اعداد و شمار کافی تاخیر کے ساتھ آئے اور کچھ تضادات دیکھے گئے

نئی دہلی؍؍کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف جھوٹ بولا اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اس لیے عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر گاندھی پر ملک کا اعتماد ان کی محنت کی وجہ سے آیا ہے۔ انہوں نے جنوب سے شمال تک 4000 کلومیٹر کا پیدل سفر کیا اور بات چیت کرکے عوام کا اعتماد جیتا۔
انہوں نے کہاکہ ’’لوگ راہل گاندھی کی باتوں پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ انہیں یہ اعتماد مفت میں نہیں ملا، لیکن انہوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘اور’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘کر کے ملک کا اعتماد جیت لیا ہے۔ مودی جی اب کتنا ہی کیوں نہ جھوٹ بولیں اور لوگوں کی توجہ ہٹائیں لیکن لوگوں کو اب نیائے کی بات پر اعتماد ہے۔ جسے چار سو پار کا یقین ہو اب وہ امیدواروں کو دھمکیاں دے کر الیکشن لڑنے نہیں دے رہے ہیں، اس لیے ہم کہہ رہے ہیں کہ آئین خطرے میں ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ’’مودی حکومت کا سب کچھ ادھار ہے، جب وہ حکومت بنا رہے تھے تو انہوں نے یو پی اے حکومت سے اسکیمیں ادھار لی تھیں۔ صرف نام رکھنے کی تقریب ہوئی تھی۔ دس سال ہو گئے ہیں اور اب ان لیڈروں اور ترجمانوں نے بھی قرض لیا ہے۔ ہماری طرف سے’’آپ کے پاس کوئی لیڈر، کوئی ایشو اور کوئی بیانیہ نہیں، آپ نے ان 10 سالوں میں کیا کیا؟‘‘۔
مسٹر کھیڑا نے کہاکہ’’آج انتخابات کا تیسرا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہمارے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو ایک خط لکھا ہے، کیونکہ دو مرحلوں میں ’’انتخابی اعداد و شمار کافی تاخیر کے ساتھ آئے اور کچھ تضادات دیکھے گئے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا