رام بن میں سبکدوش ہونے والے افسران کو پرتپاک الوداعی دیا گیا

0
71

لازوال ڈیسک
رام بن// رام بن میں ضلع انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر شرما اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گیاس الحق کو ان کے تبادلے پر دلی الوداع کیا۔ وہیںڈپٹی کمشنر بصیر الحق چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کے لیے ان کی نمایاں خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما اور دیگر سینئر افسران نے بھی ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل رامبن کے زیر اہتمام ایک الوداعی تقریب میں رخصت ہونے والے افسران کو اعزاز سے نوازا۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی رام بن ڈاکٹر شمشاد شان، وائس چیئرپرسن رابعہ بیگ، اور ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے دور میں افسران کی گراں قدر خدمات اور لگن کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا