جی ڈی سی تھنہ منڈی نے ارتھ ڈے منایا

0
84

ارتھ ڈے کے تھیم ’سیارہ بمقابلہ پلاسٹک‘پر مقررین نے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍جی ڈی سی تھنہ منڈی آج یہاں وکست بھارت سنکلپ کے حصہ کے طور پر ارتھ ڈے منایا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں اس سال ارتھ ڈے کی تھیم ’سیارہ بمقابلہ پلاسٹک‘پر ایک مختصر لیکن متاثر کن پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پروفیسر سلیم ایاز راتھر، ہیڈ شعبہ زولوجی، پی جی کالج راجوری مہمان خصوصی تھے۔ وہیںپروگرام کے بعد ارتھ ڈے کا عہد کیا گیا اور کیمپس میں صفائی مہم چلائی گئی۔
اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹرفاروق احمد نے پلاسٹک کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اجتماعی اور جامع کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جو کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ کرہ ارض کی مجموعی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا، (ری یوز، ری ڈیوژ اور ری سائیکل) کا اطلاق، صفائی مہم اور زیادہ سے زیادہ آگاہی کچھ ایسے طریقے ہیں جن سے ہم ایک صحت مند اور زیادہ لچکدار سیارے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو ہر جگہ ہر ایک کے لیے رہنے کے قابل ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء اور نوجوان اپنے علاقے میں بیداری پھیلانے کے لیے رہنمائی کریں گے اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔
وہیںڈاکٹر اسحاق ملک، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر اور سربراہ، شعبہ نباتیات نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور 1970 ئ؁سے دنیا بھر میں منائے جانے والے ارتھ ڈے کے بارے میں تعارف کرایا۔اس موقع پربی ایس سی ششم سمسٹر کے طالب علم عدنان عاقب نے ارتھ ڈے کا عہد پڑھ کر سنایا جہاں طلباء اور کالج فیکلٹی نے پر جوش شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا