پی جی کالج راجوری نے آئی آئی سی کے تعاون سے’ورلڈ ارتھ ڈے‘ منایا

0
105

مقررین نے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے انفرادی شرکت اور کمیونٹی کی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍پی جی کالج راجوری کے شعبہ ماحولیاتی سائنس نے آئی آئی سی کے تعاون سے آئی کیو اے سی کے تحت’ورلڈ ارتھ ڈے’ منایا۔ اس پورے پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد کی رہنمائی میں کیا گیا۔ انہوں نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور منتظمین کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ماحولیاتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دنیا کو رہنے کے لیے ایک مطلوبہ جگہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔اس تقریب کو پروفیسر الطاف احمد، پروفیسر انتیما گپتا، فیکلٹی آف انوائرمینٹل سائنسز اور ڈاکٹر ریاض احمد، کوآرڈینیٹر آئی کیو اے سی کی فعال تعاون کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
وہیںتقریب کا آغاز اس دن کی اہمیت کے حوالے سے پروفیسر الطاف احمد کے ایک توسیعی لیکچر سے ہوا جس میں مجموعی طور پر ماحولیاتی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ تاہم اس سال کی تھیم "سیارہ بمقابلہ پلاسٹک” پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس تھیم کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کے سنگین مسئلے اور اس سے فطرت کو کیسے نقصان پہنچتا ہے اس کی طرف توجہ دلائی گئی۔
اس دوران ایک پوسٹر سازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔وہیںاختتامی کلمات ڈاکٹر ریاض احمد، کوآرڈینیٹر،آئی کیو اے سی نے دیئے جنہوں نے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے انفرادی شرکت اور کمیونٹی کی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا