جی ایم سروڑی کاعید میلاد النبیؐ کے مقدس موقعہ پر تہنیتی پیغام

0
0

لازوال ڈیسک  
کشتواڑ //کانگریس لیڈروا یم  ایل اے اندروال جی ایم سروڑی نے اہل ریاست کو مبارک باد پیش کی ہے۔سروڑی نے عید میلاد النبیؐ کے مقدس موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو دِل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے اْمید ظاہر کی کہ یہ دِن ریاست میں ہم آہنگی، امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئیے۔ سروڑی  نے کہا کہ حضرت محمدؐ کے یوم ولادت سے ہمیں یہ موقعہ فراہم ہوتا ہے کہ ہم عبادت کر کے مالک کی خوشنودی حاصل کریں اور بنی نوع انسان کی بہتری کے لئے دْعا کریں۔انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ یہ دِن ریاست اور ملک کے لئے امن اور ترقی کی نوید لے کر آئے گا۔ جی ایم سروڑی نے کہا کہ اسلام بھائی چاری، اخوت، سادگی اور دیگر قدروں کا درس دیتا ہی۔آج کے پْر اشوب دور میں ہمیں ان قدروں کی آبیاری کرنی ہوگی تا کہ ایک صحت مند سماج استوار کیا جاسکی۔سروڑی نے ریاست کے لوگوں کی فلاح اور خوشحالی کی بھی دْعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا