شاکر صدیقی نے سڑک کی خستہ حالت کا معاملہ ضلع کمشنر کشتواڑ کے ساتھ اُٹھایا 

0
0

مشتاق احمد دیو

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں سر گرم معروف سماجی کارکن اور پبلک اوئرنیس فرانٹ کے صدر شاکر صدیقی جو کہ اپنے علاقہ کے مختلف مسائل کو اُجاگر کرتے رہتے ہیں ۔ اسی سلسلہ کے تحت شاکر نے گزشتہ دنوں اپنے علاقہ کی سڑک کا مسلہ بھی اُٹھایا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی شاکر صدیقی عوام سطح پر نمایا کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ گزشتہ دنوں انہوں گری نگر اورکُریاپُل کے درمیانی سڑک کا مسلہ اُٹھایا تھا ۔ جس کی خستہ حالت ہے ۔ اسی سلسلہ کے تحت ان کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں اس سڑک  پرگاڑی چلانے والوں کہ سلسلہ سے بتایا گیا ہے کہ ان کے کئی وفود نے ان سے مل کر اس سڑک کی خستہ حالی پر نا راضگی کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ اس سڑک حالت نہایت ہی قابل رحم ہے گاڑیوں کو بھی اس کے کارن کافی نقصانات اُٹھانا پڑتا ہے ۔ تاہم اس معاملہ کو شاکر صدیقی کی جانب ضلع کمشنر کشتواڑ کے ساتھ بھی اُٹھایا گیا ۔ اور انہوں نے اس سڑک کی جلد ہی مرمت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ اور شاکر صدیقی نے ڈی ۔سی کی یقین دہانی کے بعد اس سڑک کوعام عوام کے مفاد کے لئے ترجیح بنیادوں پر ٹھیک کروانے کی اُمید ظاہر کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا