ضلع کشتواڑ میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری 

0
0

 تبرک نقش پائے آنخضورؐ کی زیارت بھی کروائی گئی 
مشتاق احمد دیو 
کشتواڑ میں عید میلاد النبیؐ کے۷ سلسلہ میں اہم اور مقدس تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلہ کے تحت کشتواڑ میں موجود ’’تبرک نقش پائے آنحضور ؐ کی زیارت کرائی گئی ۔ اس سلسلہ میں آگو منزل میں صبح سے ہی مجالسِ ختمات کا آغاز ہوا ۔ سینکڑوں لوگوں نے اس میں شرکت کی ۔آخر میں مجتبیٰ صاحب علوی کی قیادت میں تبرک کی نشان دہی کی گئی ہزاروں لوگوں نے اس کی زیارت کا شرف حاصل کیا ۔ جبکہ گزشتہ کافی عرصہ سے اس تبرک شریف کا دیدار کرایا جا تا ہے ۔ علاوہ ازیں یکم مئی کو میلاد النبیؐ کہ سلسلہ میں ایک عظیم الشان جلوس نکالاجائے گا ۔ جامع مسجد کشتواڑ میں سیرتِ پاک ؐ پر با قاعدگی سے علماء اکرام کے بیانات ہونگے ۔ اس کے علاوہ گھروں وغیرہ میں چراغاں کیا جائے گا ۔ مزارات پر بھی پر وقار محفلیں منعقد ہو نگی ۔ سیرت النبیؐ اور آمد رسول ؐ کی خوب خوشی منائی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا