جنگلات کے تحفظ میں ہم سب نوجوانوں کا اہم کردار رہنا چاہیے :مقررین

0
0

بلاک چلی پنچایت مکسیاس گاؤں نالی میں جنگلات کے تحفظ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی پنچایت مکسایس گاوں نالی میں جنگلات کے تحفظ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں فارسٹ آفیسر محمد امین دیگر چنگلات ملازمین اور گاوں کے سینئر لوگ وارڈ پہنچ محمد اشرف ، محمد موسی دیگر گاؤں کے کئی لوگوں کی زیر نگرانی میںکمیٹی تشکیل دی گئی کہ جنگلات کا بچاؤ کرنا صرف محکمہ کاحق ہی نہیں ہے بلکہ ہم سب کا فرض ہیں اس لیے ایک کمیٹی تیار کی گئی کہ علاقے میں کوئی بھی جنگلات میں بنا کسی اجازت کے بغیر نظر آیا تو کمیٹی کے سب ممبران سخت سے سخت کاروائی لیں گے جنگلات میں کوئی بھی نقصان نہیں کر سکتا ہے کبھی کبھار ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جو کسی کے نام پر جنگل میں گھس کر تباہی کرتے ہیں جس سے ہم سب کا بہت نقصان ہو رہا ہے ۔اس لیے کمیٹی تشکیل دی ہے کہ ہم سب محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں اور جنگلات کا بچاؤ کریں پروگرام محکمہ جنگلات آفیسر نے جنگلات کی اہمیت اور بچاؤ پر عوام کو روشناس کیا اور کہا کہ ایک درخت کی جان لینا ایسی ہے جیسے آپ نے قتل کرنا ہے کہاں کی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی کوشش کریں سبز سونا بنانے کی شکل اختیار کریں کیوں کہ جنگل کو ہی سبز سونا کہا جاتا ہے جنگل ہے ہم سب ہیں سانس لینے کا دارومدار بھی اس سبز جنگل سے ہی دستیاب ہوا کرتا ہے ۔موسم میں تبدیلی ہونا بارش وغیرہ یہ سب جنگل کی ہی بدولت ہے کہا کہ آگ لگانے سے بھی پرہیز کرے کیوں کہ اگر آگ سے جنگل تباہ ہو گیا تو نقشہ ہی بدل جاتا ہے ۔جنگل میں رہنے والے جانور ، کیڑے موکڑے وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں جنگلات کا صفایا ہو رہا ہے اور درختوں کو تیزی سے کاٹا جا رہا ہے۔ انسانوں کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ہم زمینی خوبصورتی سے محروم ہو رہے ہیں۔ حکومت کو چائیے کے وہ درختوں کی کٹائی کو قابو کرے۔ ہمیں ایسے طریقے اپنانے چاہئیں جو درختوں کی دوبارہ نشوونما کو یقینی بنائیں۔ اس طرح ہم دونوں ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔اس کے علاوہ، ہمیں جنگل کی آگ پر قابو پانا چاہیے۔ ہمیں جدید ترین تکنیکوں کو اپنانا چاہیے جس سے آگ بجھانے میں زیادہ مؤثر طریقے سے مدد ملے گی۔ اس سے درختوں اور جانوروں کے مزید نقصان کو روکا جا سکے گا۔ سب سے اہم یہ ہے کہ ہمیں شجرکاری اورجنگلات کی کٹائی کے درمیان کامل توازن رکھنا چاہیے۔ عوام اور حکومت کو کٹے ہوئے درخت کی جگہ نئے درخت لگانے چاہئیں۔ مزید برآں، انہیں جنگل کی ترقی کے لیے نئے علاقوں میں درخت لگانے چاہئیں۔مختصر یہ کہ جنگلات قدرت کی عظیم نعمت ہیں۔ مختلف قسم کے جنگلات کئی ہزار جانوروں کا گھر ہیں اور بے شمار لوگوں کے لیے ذریعہ معاش بھی یہی جنگلات ہیں۔ ہمیں جنگلات کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے اور جنگلات کی کٹائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کرنا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا