دارالعلوم فیضان اہل بیت میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے زیر اہتمام جشن غوث الوری کا ہوا انعقاد

0
0

غوث اعظم نے لالچ و خوف سے بے نیاز ہو کر صرف رِضَائے اِلٰہی کے لئے اپنی زِندگی کا ہرلمحہ لوگوں کی اِصلاح کے لئے وَقف کِیا:علمائے کرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍دارالعلوم فیضان اہل بیت میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے زیر اہتمام جشن غوث الوری کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر علمائیکرام نے شان غوث اعظم پر روشنی ڈالتے ہقئے فرمایاکہ حضور غوث اعظم ان مقدس ہستیوں میں سے ایک عظیم حستی ہیں، جنہوں نے لالَچ و خَوف سے بے نِیاز ہو کر صرف رِضَائے اِلٰہی کے لئے اپنی زِندگی کا لمحہ لمحہ لوگوں کی اِصلاح کے لئے وَقف کِیا اور ان کی آخرت کو سنوارنے کے لیے زندگی بھر مصروفِ عمل رہے۔ اللہ پاک نے آپ رَحمۃ اللّٰہ عَلَیہ کو بڑی شانوں سے نوازا۔ آپ رَحمۃْ اللّٰہ عَلَیہ پیدائشی طور پر اللہ کریم کے ولی تھے۔ آپ کی شان دیکھئے کہ آپ رَحمۃْ اللّٰہ عَلَیہ نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا، سحری کے وقت دودھ پیتے اور پھر غروبِ آفتاب پر روزہ افطار کرتے تھے۔ غوث پاک پانچ سال کی عمر میں بِسمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ رَحمۃَْ اللّٰہ عَلَیہ نے تعوذ وتسمیہ کے بعد 18 پارے زبانی سْنا دئیے اور فرمایاکہ میری ماں(رحمۃ اللّٰہ علیہا) کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، وہ پڑھا کرتی تھیں تو میں نے سْن کر یاد کرلیا۔ غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحمۃ اللّٰہ علیہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجرکی نماز ادافرمائی،آپ رَحمَۃْ اللّٰہ عَلَیہ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تو اسی وقت وضو فرما کر دو رکعت نمازنفل ادا کرلیا کرتے تھے۔ غوثِ پاک کی شان یہ تھی کہ بہت زیادہ عبادت اور قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے تھے،پندرہ سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ اور روزانہ ایک ہزار رَکعَت نفل ادا فرماتے تھے۔ پروگرام کا اختتام صلاۃ وسلام کے بعد دعا پر ہوا۔ اس موقع پر قائد اہل اہل سنت مفتی فاروق حسین مصباحی نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ، مولانا حافظ وقاری مجیداحمد مدنی صدر جماعت اہل سنّت ضلع پونچھ، مولانا سید فداد حسین قادری بانی ادارہ ھذا، سید آفتاب حسین شاہ، حافظ وقاری محمدعارف گنائی، مولانا قاسم قادری شاہی نائب امام مولانا سید اخلاق شاہ کے علاوہ علمائے کرام ائمہ مساجد اور کثیر تعداد میں عوام اہل سنت نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا