پی ڈی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جو

0
0

ریاست کے عوام کے مال و جان کی نگہبانی کرسکتی ہے:انجینئر مصطفی صابر
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍پی ڈی پی قیادت نے اپنے ادوارِ اختیارات ہمیشہ ریاستی عوام کی امیدوں اور امنگوں احترام کرتے ہوئے پالیسی سازی کی ہے۔ بی ڈی پی نے عوامی مفادات کو اقتدار پر ہمیشہ ترجیح دیتے ہوئے مجموعی مفادات کے سر فہرست رکھا ہے۔ پی ڈی پی لیڈر مصطفی صابر نے کہا کہ موجودہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں پی ڈی پی کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے خطہ کے تمام علاقہ جات میں میٹنگیں کر کے ہمیں پی ڈی پی پارٹی کا منشور پہنچانے کے لیے گاؤں گاؤں جانا ہے۔ ہمیں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے پہل کرنا ہوگی۔پی ڈی پی لیڈرمصطفی صابر نے سب ڈویژن مینڈھر کے ملک پور علاقعہ کا تفصیلی دوراہ کیا اس دوران سرحدی و پسماندہ خطہ میں بسنے والے آباد عوام نے علاقعہ کے بہت سارے مسائل و مشکلات ان کے سامنے رکھے جن میں پانی،بجلی،سڑک،تعلیمی نظام ،طبی سہولیات و دیگر کہی تھی۔علاقائی عوام کا کہنا تھا کہ آج اس ترقی یافتہ جدید دور میں بھی یہاں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقہ میں بسنے والی عوام کو بہت ساری مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آج اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہاں کے لوگ صاف پینے کے پانی کی خاطر کہی کلو میٹر دور سے پیدل سفر طے کر کے لانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے تو بہت ساری اسکیمیں خطہ کی عوام کے لئے آتی ہیں مگر بدقسمتی یہاں کی عوام کی یہ ہے کہ ان کا فائدہ غریب عوام کو رتی بھر نہیں ہو رہا ہے۔مصطفی صابر نے عوام کو اس بات کی یقین دانی کروائی کہ میں آپ کی اس جائز اوز کو انتظامیہ کے نوٹس میں لاکر حل کروانے کی پوری کوشش کروں گا۔انہوں نے مرکزی و گورنر سرکار سے اپیل کی ہے کہ بلاک منکوٹ کے سرحدی و پسماندہ خطہ میں بسنے والی آباد عوام کو بروقت تمام تر بنیادی سہولیات میسر کروائی جائیں تاکہ خطہ کی عوام کو مشکلات و مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران انہوں نے خطہ پیر پنجال کی تمام عوام سے اپیل کی ہے آپ سب بغیر ذات بہاردری مزہب ملت پی ڈی پی جماعت کے ساتھ جوڑیں کیونکہ پی ڈی پی وعہد ایسی جماعت ہے جو عوامی بنیادی حقوق کی لڑائی لڑرہی ہے اور ہر چھوٹے بڑے کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا