جنوبی افریقہ نے ہندستان کو 250 رن کا ہدف دیا

0
0

لکھنؤ، 06 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے جمعرات کو یہاں بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں ہندوستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہینرک کلاسن (74 ناٹ آؤٹ) اور ڈیوڈ ملر (75 ناٹ آؤٹ) کے درمیان 139 رن کی سنچری شراکت داری کی مدد سے 40اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 249 رن بنائے ۔

شیکھر دھون کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو اٹل بہاری واجپئی ایکنا اسٹیڈیم میں 40 اوور میں 6.2 رن فی اوور کی شرح سے 250 رن بنانے ہوں گے۔ مہمان ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے کی ایک وجہ خراب فیلڈنگ بھی تھی جس کی وجہ سے ڈیوڈ ملر کو ڈیتھ اوورز میں نہ صرف تین زندگیاں ملیں بلکہ کافی رن بھی لٹائے گئے۔ اننگز کے 37 ویں اوور میں ملر کو محمد سراج کی گیند پر رتوراج گائیکواڑ نے کیچ کرایا، جب کہ اگلے ہی اوور میں محمد سراج اور پھر روی بشنوئی نے اویش خان کی مسلسل دو گیندوں پر ایک آسان کیچ ڈراپ کر کے رہی سہی کسر پوری کردی۔

ملر اور کلاسن کی جوڑی نے ہندوستان کی خراب فیلڈنگ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پانچویں وکٹ کے لیے مفید 139 رن کا اضافہ کیا۔ ملر نے اپنی نصف سنچری کے دوران 63 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ کلاسن نے دوسرے سرے پر چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ہندستان کی جانب سے شاردول ٹھاکر 35 رن کے عوض دو وکٹیں لے کر سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے جب کہ روی بشنوئی 69 رن کے عوض ایک وکٹ لے کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ کلدیپ یادو نے 39 رن پر ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کا سکور 22.2 اوور میں چار وکٹوں پر 110 رن تھا۔ کوئنٹن ڈی کاک (49) کا وکٹ گرنے کے بعد کریز پر آنے والے ملر نے رن ریٹ اٹھایا اور کلاسن کے ساتھ صرف 17.4 اوور میں ٹیم کے اسکور کو 7.86 رن فی اوور کی رفتار سے چیلنجنگ بنایا۔

اس سے قبل خراب موسم کی وجہ سے میچ تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اور اوور کی تعداد 40-40 کر دی گئی۔ کپتان شیکھر دھون نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستان نے اپنے ڈیبیو میچوں کے لیے رتوراج گائیکواڈ اور روی بشنوئی کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، جب کہ جنوبی افریقہ نے زخمی کھلاڑی ڈوین پریٹوریئس کی جگہ مارکو جانسن کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم ہونے والے محمد سراج نے اویش خان کے ساتھ بولنگ اٹیک کا آغاز کیا اور پچ میں موجود نمی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی افریقی اوپنرز جانیمان مالان اور کوئنٹن ڈی کوک کو آزادی سے کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ دونوں باؤلرز کی خطرناک سوئنگ نے مہمان کھلاڑیوں کو کئی مواقع پر پریشان کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا