جموں یونیورسٹی میں گوجری زبان کی تاریخی دستک

0
100

پی جی اوپن کورس گوجری میں شروع ،جاوید راہی کی قیادت میں وفد نے کی وائس چانسلرسے ملاقات
لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍جموں یونیورسٹی میں حال ہی میں گوجری زبان کو پی جی اوپن کورس میں شروع کیا ہے ۔اس ضمن میں گجر طبقہ سے وابستہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تیسری بڑی بولی جانے والی زبان کو یونورسٹی میں شروع کیا گیا ہے۔اسی سلسلہ میں معروف گجریاسکالر ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں ایک وفد نے پروفیسر آر ڈی شرما وائس چانسلر جموں یونیورسٹی سے ملاقات کر گوجری کے فروغ کیلئے امید جتائی ۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبائل طبقہ کیلئے تاریخ ساز قدم ہے کہ گوجری کو ایک سبجیکٹ کے طور پر جموں یونیورسٹی میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجری ایک معیاری زبان ہے لیکن ستر سال لگ گئے اس کو یونیورسٹی میں شامل ہونے میں۔موصوف نے اس ضمن میں وائس چانسلر جموں یونیورسٹی آر ڈی شرما کا شکریہ ادا کیا ۔پروفسیر آر ڈی شرما نے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گجروں کے ساتھ وہ بچپن سے ہی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجری خطہ کی ایک خاص زبان ہے انہوں نے طلاب کو گوجری زبان آپٹ کرنے کیلئے کہا ۔اس موقع پر پروفیسر میناکشی کلم رجسٹرار،پروفیسر کیدار ناتھ ڈین لنگویجز و ہیڈ شعبہ سنسکرت،داکٹر کویتا سور ڈائریکٹر لائیف لانگ لرننگ ڈپارٹمنٹ، پروفیسر وجے دیو سنگھ انچارج گوجری اوپن کورس ،معروف قلمکار غلام سرور چوہان،عارف سجاد، حسین محمد چوہدری،رشید شبنم، چوہدری اشتیاق احمد مصباح،خالدہ جبین گورسی، محمود ریاض، ایڈوکیٹ شفیق چوہدری، بلال رشید چوہدری،مدثر چوہدری،اشفاق شازیب، شاہد ایوب، عبید الرحمٰن و دیگران نے تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے یونیورسٹی نوٹفکیشن کے تحت گوجری کو لائف لانگ لرننگ ڈپارٹمنٹ میں ڈین لنگویجز کی زیر نگرانی متعارف کروایا ہے جس میں آغاز میں پچاس طلاب کا اندراج کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ شرکاء نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس گوجری ریسرچ سینٹر کی شروعات کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا