عصمت دری ملزم کی حراستی موت

0
83

لواحقین کا احتجاج ،جانی پورمیں کشیدگی،مجسٹریل تحقیقات کاحکم صادر
لازوال ڈیسک

  1. جموں؍؍گزشتہ ہفتہ ایک پچاس سالہ شخص کو عصمت دری معاملہ میں حراست میں لیا گیا تھا جس کا انتقال جیل میں ہو ا ہے۔اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے انکوائری کے فرمان بھی جاری کئے جا چکے ہیں اور انتقال ہونے کے پیش نظر لواحقین نے زرو دار احتجاج کیا ۔اس ضمن میں ایک پولیس آفسیرا نے بتایا کہ سبھاش چندر مہاشا عرف کاکا ساکنہ شیوالک پورم جانی پور کو د وفروری کو عصمت دری اور دخل کے معاملہ میں حراست میں لیا گیا تھا ۔آفیسر کے مطابق ملزم نے صبح تین بجے کے لگ بھگ بیچینی کی شکائت کی جس کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا اور نعش کو لواحقین کو آخری رسومات کیلئے سپرد کیا گیا۔اس سے قبل لواحقین نے جانی پور میں سڑک بند کر زور دار احتجاج کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے ضلع مجسٹریٹ جموں کمار راجیو رانجن نے مجسٹریٹ انکوائری احکام صادر کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اند ر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایا ت جاری کیں۔رانجن نے انکوائری احکامات کے ساتھ ساتھ کہا کہ ملزم کی موت پولیس کسٹڈی کے دوران ہوئی ہے اور اس دفتر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ موت کی وجہ واضح کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا