جموںوکشمیر کے ووٹران سے صدر شیعہ فیڈریشن کی اپیل

0
25

اپنے قیمتی ووٹ کا ہر ایک کو جائز استعمال کرنا چاہئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر الحاج عاشق حسین خا ن نے جموںوکشمیر کے ووٹران سے مخلصانہ و مودبانہ اپیل کی ہے کہ ملک میںجمہوریت کا تہوار زوروںپر چل رہا ہے ۔ملک کے آئین نے ہر بالغ کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال کے بعد ووٹر کو اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کا موقعہ ملتا ہے۔
اس لئے اس حق کا بھر پور فا ئدہ اٹھا کر اپنے اپنے حلقہ میںایسے امیدوار کو ووٹ ڈالنا چاہئے جو ایمانداری کے ساتھ ملک کا وفادار و مخلص بھی ہو ،جس کا ماضی و حال جرائم سے پاک ہو۔جو بھائی چارے پر یقین رکھتا ہو۔الحاج عاشق حسین نے کہا ہے کہ ووٹرز کو لبھانے کیلئے ہر قسم کے لوگ آئیںگے،لچھے دار تقریریںکر کے ،لبھاونے وعدے کر کے یا مالی و دوسرے ذرائع اختیار کر کے ووٹر کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر یںگے ،کچھ لوگ تو ڈر و خوف کو ماحول بنا کر ووٹر پر دھونس جمانے کی کوشش کریںگے۔لیکن ووٹرز کا فرض ہے کہ وہ کسی دبائو یا ڈر و خوف ،یا لالچ میںنہ آکر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے ،انہوںنے برادری کے لوگوںو انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ بیمار ،معذور و بزرگ ووٹرز کو باتھ پر لے جانے و گھر چھوڑنے کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کریںتاکہ پو لنگ میںاضافہ ہو سکے ،خان نے کہا کہ ہر ایک ووٹ قیمتی ہے ،یہ ملک کی دِشا و دَشا طے کر تا ہے ۔
یہ ملک کا مستقبل طے کرتا ہے ۔اسلئے ایسے لوگوںکے ہاتھوںمیںعنان اقتدار دینے کیلئے اپنا کردار اداکیا جا ئے جو ہر ایک کے ساتھ عملی طور پر یکساںبرتائو کرنے کا یقین رکھتا ہو،الحاج عاشق حسین نے سرکار سے بھی اپیل کی ہے کہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لئے دوستانہ ماحول دیا جا ئے تاکہ وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کر سکے ،ساتھ ہی یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ جس فرد کو ووٹرز ووٹ ڈال رہا ہے ،وہ اسی کو جائے تبھی ملک کو محفوظ ہاتھوںمیںفریضہ انجام کو پہنچ سکتا ہے ۔انہوںنے ایک بار پھر اپیل کی کہ پانچ سال کے بعد ملنے والے موقعہ کو غنیمت جان کر اپنے ووٹ کا جائز و منصفانہ استعمال کرکے ملک کو روشن مستقبل دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اسی میںملک و ہماری بہبودی و ترقی وخوشحالی پنہاںہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا