ونے شرما
ادھم پورتحصیل چنےنی میں تاریخی سدھ مہادیو میلے کا یہاں آغاز ہوا جس میں ریاستی و بیرون ریاست سے آئے لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر تحصیلدار چنےنی پردیپ سنگھ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باضابطہ طور پر میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لوگوں کو ان کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میلوں سے علاقے کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پابندی کو مضبوط کرنے میں مددگار ملتی ہے ۔وہیں انتظامیہ کی جانب سے میلے میں خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے ۔