ڈوڑہ میں پی ڈی پی کا اجلاس منعقد کیا گیا پی ڈی پی ایک عوامی تحریک ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف صاف :شہاب الحق بٹ

0
0

عابد حسین وانی
ڈوڈہ// ڈوڈہ میں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس گلستان جبیں ڈوڈہ میں زیر صدارت پارٹی ضلع صدر شہاب الحق بٹ منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدید ران بلاک اور حلقہ صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور خوض کیا گیا اس موقع پر شہاب الحق نے کارکنان اور عہدیدران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی پالیسی اورپر وگرام کو گھر گھر پہنچائیں اور کسی بھی سیاسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں انہو ں نے کہا کہ پی ڈی پی ایک عوامی تحریک ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف صاف اور واضح ہے کہ اس کا واحد حل بات چیت ہےجس میں بھارت پاکستان کے علاوہ مسئلہ کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہے اور ہمارا کل بھی یہ ایمان تھا اور حکومت میں ہونے کے باوجود یہی یقین اور آج بھی یہی ایمان ہے کہ یہاں طاقت و زور آزمائی نہ چلی ہے اور نہ ہی آئندہ چلے گی طاقت آزمائی سے صرف مسائل اور پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بی جے پی قیادت پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں اور لداخ کے ساتھ نا انصافی ہورہی تھی تو تین برسوں میں ان کو کیوں نظر نہ آئی اب لوگوں کو خطوں اور مذہب کے نام پرتقسیم کر رہے ہیں شہاب نے کارکنان کو یقین دلایا ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں محفوظ ہاتھوں میں ہے حکومت میں رہ کر رسانہ عصمت دری جنگ بندی میں توسیع و دیگر معاملات میں سخت عوام دوستان موقف اختیار کرتے ہوئے عوام دوست رہنما ثابت کر دیا ہے اجلاس میں حلقہ بجارنی سزان کے لئےغلام حسین بٹ کو صدر نامزدکیا گیا۔ اجلا س میں شیخ طارق ،غلام محمد نائیک ،عبد الرشید نٹنو، حشام دین، عبد الغنی رشو ،فاروق احمد میر وغیرہ نے شرکت کی ۔وہیںتمام شرکاءاجلاس نے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
pic

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا