ترقی یافتہ ہندوستان کے روڈ میپ میں کھیل بھی شامل ہیں: مانڈویا

0
0

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں کھیلوں کا کردار اہم ہے اور اس کا مقصد آزادی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ پانچ ممالک میں شامل رکھنا ہوگا۔
مانڈویا نے جمعہ کو کہا کہ آزادی کی سویں سالگرہ کے موقع پر 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہدف ہے۔ بدلتے ہوئے ہندوستان کی تعمیر نو کے لیے کھیل بھی اس روڈ میپ کا ایک حصہ ہیں اور جب ہم ایک ترقی یافتہ ملک بن جائیں گے تو ہم کھیلوں میں بھی ٹاپ پانچ میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور ان کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ ان کا ذاتی تجربہ رہا ہے کہ ہندوستان نے ‘مین پاور’ اور ‘برین پاور’ کی بنیاد پر دنیا میں ایک الگ مقام حاصل کیا ہے۔
وزیر کھیل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دیا گیا ہے جس میں مختلف ایکشن پلان کے ذریعے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
مانڈویا نے دہلی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں پیرس اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے لیے ہندوستان کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ایک مباحثے میں کہاکہ "میں پیرس اولمپکس میں تمغوں کے امکانات کے بارے میں کوئی اعداد و شمار نہیں بتاؤں گا لیکن امید ہے کہ کارکردگی پچھلی بار سے بہتر ہو گی۔ ہم نے ٹوکیو میں سات تمغے جیتے تھے اور اب ہم اس سے آگے بڑھیں گے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا