گاندربل سڑک حادثے میں ماں از جان بیٹا زخمی

0
0

سری نگر،19جولائی(یو این آئی)وسطی ضلع گاندربل کے ہاری پورہ علاقے میں جمعے کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح ہاری پورہ گاندربل میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی پر سوار ماں بیٹا زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفیہ کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ غلام محمد لون ساکن حکیم گنڈ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا