بھدرواہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

0
69

مقامی دوکانداروں کا پولیس کے خلاف احتجاج
ساجد طفیل
بھدرواہ؍؍ بھدرواہ شہر کے مصروف ترین بازار میں دو دوکانوں پر چوروں نے اڑا لیا دوکان کا سامان اور نقدی اطلاعات کے مطابق جمع رات کی درمیانی شب کو بھدرواہ کے مصروف ترین بازار سیری بازار سے کچھ میٹر دوری پر واقع منہاس کی دوکان اور اس کے ساتھ دوسری سنہارے کی دوکان کو اپنا نشنہ بنایا جہاں سے سامان اور نقدی لے کر چور فرر ہوے اس خبر کے پھیلتے ہی اس پاس کے دوکاندار سیری بازار میں جمع ہوکر بھدرواہ پولیس کے خلاف احتجاج کرنے لگے احتجاجییوں کی مانگ تھی کہ حالیہ دنوں میں بھدرواہ میں جتنی بھی چوری کی وارداتیں ہوئی ان سب میں جو واردات کرنے والے چور ہیں وہ پولیس کی گرفت سے دور کیوں ہیں احتجاج سے خطاب کرتے ہوے شیخ مشتاق نے کہا کہ دس دن قبل محمد ایوب کے ہاں چوری ہوئی اور اج پھر اسی محلہ میں دوبارہ چوری ہوتی ہے اور دو دکانوں کے تالے کاٹے جاتے ہیں اور پولیس کو خبر تک نہ ہوئی اگر پولیس متحرک رہتی محمد ایوب کے گھر ہوئی چوری کی واردات میں ملوثین تک پونچھتی تو اج ہم کو دوسری واردات دیکھنے کو نہ ملتی اور وہ بھی مصروف ترین بازار میں جہاں پر اکثر پولیس و نم سیکورٹی فورسز کے جوان رہتے ہیں دوکانداروں پولیس محکمہ کے ضلع عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ اس چوری کا سنگین نوٹس لیں کیوں کہ یہ چھوٹا مسلہ نہیں ہے یہ مسئلہ عوامی تحفظات کا ہے اگر بھدرواہ کا دل سمجھے جانے والے سیری بازار میں ایسی چوری ہونے لگے توپھر سوال اٹھتا ہے کہ کیسے چوروں نے شٹر کے چھے تالے کاٹے اور دوکان میں داخل ہوکر چوری کی اور غایب ہوگیے شیخ نے مزید کہا کہ اب تک بھدرواہ درجنوں چوریاں ہوئی مگر پولیس نے ابھی تک کسی بھی چور کو گرفتار نہیں کیا جس سے ہم لوگ تشویش میں ہیں گپتا نے احتجاج میں اے ہوے دوکانداروں کا شمولیت کرنے کا شکریہ ادا کیا اور پولیس حکام کو چار دنوں کا وقت دیتے ہوے چوروں کو گرفتار کرنے کو کہا اگر ایسا نہیں کیا گیا تو انے والے دنوں میں بیوپار منڈل کے سبھی دوکاندر سب مل کر بڑا احتجاج عمل میں لایں گے اس موقع پر رجو چاڑک بے بی شاہ ہنسں راج سورو گپتا سنو گپتا شوکت گنائی و دیگر احتجاج میں شریک تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا