ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان کا تبادلے پر پارٹی کا اہتمام

0
119

سب ڈویژن مینڈھر میں آپ کا اہم رول رہا: مقررین
داودخان
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر میں ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان کے اعزاز میں عمران ظفر کے گھر مینڈھر میں اور تحصیل کمپلکیس میں بھی ایک الودعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان کا حال ہی میں تبادلہ ہوا ہے ۔وہیںڈی۔ڈی۔سی ممبر منکوٹ چودھری عمران ظفر نے افسر کے عزاز میں اپنے گھر میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اس کے بعد تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں بھی ایک بہت بڑا لوگوں کا جم غفیر تھا۔وہیں مینڈھر تحصیل کی طر ف سے پر جوش انداز میں ایس ڈی ایم جہانگیر خان کو الودع کیاگیا۔اس کے بعد مینڈھر کے بازار میں بھی الودعی ریلی نکالی گئی جس کے بعد وہ راجوری کے لیے روانہ ہوے۔ جہاں انہوں نے اے سی آر کا عہدہ سنبھالنا ہے ۔تاہم مقررین نے ایس ڈی ایم جہانگیر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران سب ڈویژن مینڈھر میں بہت اچھا کام کیا اور اہم رول ادا کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے۔اس موقع پرایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان نے کہا کہ مینڈھر کی عوام کو ہمشیہ یاد رکھوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا