لازوال ڈیسک
کشتواڑحلقہ اندروال کے سنیئر بھاجپا لیڈر تارق کین پچھلے ایک مہینے سے لگاتار اندروال کے چھاترو ،مغلمیدان، ڈڈپٹھ ، ٹاٹانی ،بونجواہ ،اور دیگر علاقہ جات میں لگاتار دورہ کیا اور دورہ کے دوران تارق کین نے حلقہ میں جا کر ہر ایک پولنگ بوتھ پر بھاجپا پارٹی کے ورکران سے میٹنگ طلب کی اور میٹنگ میں ورکروں کو زور دیا کہ پنچایتی الیکشن آنےوالاے ہیں اور الیکشنوں میں ہر ایک پارٹی ورکران سے درخواست کی کہ بھاجپا پارٹی کے زیادہ سے زیادہ ممبر پنچ سرپنچ کامیابی حاصل کرنے چاہئے جس سے بھاجپا پارٹی زمینی سطع سے مظبوط ہونی چائے اور اس کے علاوہ ورکران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا پارٹی عوام کی پریشانی کا ازالہ کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہی ہے اور لوگوں کے کام دن رات ہمارے ورکران لگے ہیں۔ کین نے مزید کہا کہ ہمارامشن ہے کہ ہر ایک گاﺅں میں جانا اور گھر گھر تک لوگوں کو سرکار کی سکیموں کو پہنچانا اورکم پڑھے لکھے اور بے وزگار لوگوں تک سکیموں کو پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔