لشکر طیبہ جنرل مشرف کی پیداوار :فاروق عبداللہ 

0
0

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے متعلق بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ’یہ تنظیم ان ہی کی پیداوار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلح تنظیموں وجود میں لاکر دوسروں کے لئے قبر کھودی تھی لیکن وہ خود ہی اس قبر میںگر گئے۔ فاروق عبداللہ بدھ کو یہاں جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیان کہ ’میں لشکر طیبہ کا سب سے بڑا حامی ہوں اور مجھے پسند کرتے ہیں‘ کے ردعمل میں کہا ’لشکر طیبہ تو ان ہی کی پیداوار ہے۔ انہوں نے ہی ان گروپوں کو پیدا کیا ہے۔ ان تنظیموں کی وجہ سے پاکستان ہی برباد ہوگیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا