سید نیاز شاہ
پونچھ //حضرت عائشہؓ ،حضرت فاطمہؓ اور حضرت مریم کی شان میں گستاخی کرنے پر روہت سردانہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تیزہوا اس ضمن میں پونچھ یوتھ نے سخت ردعمل کا اظہارکیا اور کہا کہ ام المومنین زوجہ رسول حضرت عائشہ صدیقہؓ، بنت رسول وحسنین کریمین کی والدہ مکرمہ حضرت فاطمہؓ اور حضرت عیسی علیہ سلام کی والدہ حضرت مریمؓ کی شان اقدس میں ‘ آج تک ‘ نیوز چینل کے اینکر روہت سردانہ کے ذریعہ گستاخی کرنے پر پورے ملک کے عوام خواص میں غم وغصہ کی لہر پائی جارہی ہے او رمطالبہ کیاجارہا ہے کہ سستی شہرت حاصل کرنے والے اینکر کو فوراً گرفتار کیاجائے تاکہ ملک میں امن وامان بحال رہے۔اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پونچھ یوتھ لیڈر پرویز ملک آفریدی نے کہاکہ حضرت عائشہ ؓ، حضرت فاطمہؓ اور حضرت مریمؓ کی شان میں ادنی سے بھی گستاخی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔ٹی وی اینکر رویت سردانہ نے دانستہ طور پر گستاخی کرکے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ناپاک کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کے خلافملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاجائے تاکہ ملک کی سالمیت پر سوالیہ نشان نہ کھڑ ا ہو۔انہو ں نے کہاکہ مذہب اسلام تمام مذاہب کے احترام کا حکم دیتا ہے اسی وجہ سے سچا مسلمان کسی بھی مذہبی شخصیات پر طعن وتشنیع نہیں کرتا ہے ‘ لیکن کوئی شخص مذہب اسلام کی پاکیزہ اور متبرک شخصیات پر انگشت نمائی کرے تو یہ بہت ہی گندی اور نا قابل برداشت حرکت ہے جس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے۔انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیاکہ ایسے شخص کوفورااسے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے تاکہ مسقبل میں کوئی کسی بھی شخصیت کی گستاخی کرنے سے پرہیز کرے۔ اسی سلسلے میں اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے مولانا معشوق اشرفی امام مرکزی جامع مسجد غوثیہ کھنیتر و سربراہ مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر نے کہا سردانہ ایک ایسے شخص کا نام ہے کہ جب تک وہ ”زی نیوز” پر رہا وہاں پر بھی فرقہ پرستی کو دا دیتا رہا او رجب” آج تک ” نیوز چینل پر آیا تو یہاں پر بھی نفرت کی دیوار کھڑی کرنے لگا’ مگر اس بار نفرت ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے جذبات سے اس طرح کھلواڑ کیاکہ شائد ہی کوئی مسلمان اسے معا ف کرے۔انہوں نے امت مسلمہ سے گذارش کی ہے کہ ایسے چینل کا فورا بائیکاٹ کریں اور اپنے ایمان کی حفاظت کریں اورمحور شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والے معلون شخص کو کورٹ کے ذریعہ اسے جیل رسید کرائیں ۔انہوں نے کہا کہ چینل کے مالک کا بھی حق بنتا ہے کہ اسے فوری اپنے یہا ں سے ہٹائے۔ موصوف نے کہاکہ روہت سردانہ نے حضرت عائشہ ؓحضرت فاطمہؓ اور حضرت مریمؓ کی شان میں گستاخی کرکے آر ایس ایس اور اس جیسی فکر رکھنے والی پارٹیوں کی چاپلوسی او رتلوے چاٹنے کی حماقت کی ہے ‘لہذا حکومت ہند سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سردانہ کو فورا گرفتار کرے دوسرے صورت میں مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔