ریلوے پولیس (جی آر پی) جموںنے 28 سال بعد مفرور گرفتارکیا

0
71

کاکا رام اپنا نام کبل سنگھ رکھ کر پڑوسی ریاست پنجاب میں رہ رہا تھا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مطلوب مجرموں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے جی آر پی جموںکی ایک خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹیم نے مفرور کاکا رام ولد بسنت رام عرف ہربنس لال ساکنہگاؤں بگا چک، پلی موڑ، تحصیل اور ضلع کٹھوعہ کو گرفتار کیاجو وارڈ نمبر 3 ٹانڈہ ارمار تحصیل ٹانڈہ ضلع: ہوشیار پور پنجاب میں چھپا ہوا تھا۔
واضح رہے مذکورہ ملزممقدمہ ایف آئی آر نمبر 01/1996پی ایس جی آرپی کٹھوعہ میں مطلوب تھا ۔مذکورہ ملزم نے اپنا نام کبل سنگھ ولد ہربنس لال ساکنہ کوٹلی جنڈ تحصیل: ٹانڈہ ضلع: ہوشیار پور پنجاب رکھاتھا ۔مذکورہ ملزم گزشتہ 28 سالوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا اور آخر کار پڑوسی ریاست پنجاب سے سخت تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔بعد ازاں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت کے حکم کے مطابق اسے ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں رکھا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا