ایک سو 12 میڈیکل گریجویٹس نے ہندوستانی مسلح افواج میں کمیشن حاصل کیا

0
46

امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ ، 88 کو آرمی، 10 نیوی اور 14 کو ایئر فورس میں تعینات کیا گیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍پنے میں واقع آرمڈ فورسز میڈیکل کالج کے 58ویں بیچ کے 112 میڈیکل گریجویٹس کو جمعرات کو ہندوستانی مسلح افواج میں کمیشن دیا گیا۔کالج کے 58ویں بیچ کے کیڈٹس نے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس بیچ میں دیگر ممالک کے پانچ کیڈٹس بھی شامل تھے۔ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں تعینات کیے گئے 112 کیڈٹس میں سے 87 جنٹلمین کیڈٹس اور 25 لیڈی کیڈٹس ہیں۔ان میں سے 88 کو آرمی، 10 نیوی اور 14 کو ایئر فورس میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس سال ’صدر کا گولڈ میڈل‘ فلائنگ آفیسر آیوش جیسوال کو دیا گیا اور ’کلنگا ٹرافی‘ سرجن سب لیفٹیننٹ بنی کور کو دی گئی۔
اس موقع پر شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اور آرمی میڈیکل کور کے سینئر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے نئے تعینات ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لگن کے ساتھ ملک اور مسلح افواج کی خدمت کریں۔ انہوں نے ان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، جو ملک کے ٹاپ پانچ میڈیکل کالجوں میں شامل ہے، کو معیاری طبی تعلیم اور صحت کی خدمات فراہم کرنے پر یکم دسمبر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا