اداکار انل کپور نے اپنا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تمام والدین اور بچوں کو وقف کیا

0
82

ممبئی،//مشہور و معروف اداکارانل کپور کو فلم انیمل میں بہترین ادا کاری کے لیے مشہورعالم دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2024 سے سرفراز کیا گیا اس ایوارڈ کو انھوں نے تمام والدین اور بچوں کے نام وقف کردیا انھوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ والدین اور بچوں کو وقف کرنا چاہتا ہوں جو ہر جگہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ہم شاید ایک دوسرے کو نہ سمجھیں لیکن خاندان کے لیے پیار کوکبھی ختم نہیں ہونے دیں گے

انل کپور نے مزید کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں فلم اینمل کی پوری ٹیم، تمام اداکاروں اور ہدایت کار سندیپ وانگا ریڈی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ان کا یقین اور جذبہ ایسا ہی تھا۔ ہم سب نے اس کے جذبے کی حمایت کی اور اینیمل کو وہ بنادیا جووہ بن گیا ہے۔

تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار جاوید جعفری نے انیل کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں طویل سفر کے بعد بھی انل کپور کس طرح ہر پروجیکٹ کو اپنی پہلی فلم سمجھتے ہیں اور اتنی ہی لگن اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جب جاوید نے میگا اسٹار سے پوچھا کہ وہ کیا چیز انھیں آگے بڑھنے میں معاونت کرتی ہے تو انل کپور نے کہاکہجو چیز مجھیآگے بڑھاتی ہے، وہ یہ ہے کہ میں جو کچھ کرتا ہوں، اسیپسند کرتا ہوں۔

انل کپور نے ’فلم انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد بلبیر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ اس نے باکس آفس پر اب تک 870 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ رنبیر کپور اسٹارر کے علاوہ انیل کپور نے ‘فائٹر’ میں بھی کام کیا، جس میں انہوں نے گروپ کیپٹن راکیش جے سنگھ کے کردار سے اپنے مداحوں اور شائقین کومسحور کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا